ایشیا کپ فائنل: دونوں ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے خطیر انعامی رقم سے نوازا گیا۔

فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو اے سی سی کی جانب سے 3 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ پاکستان کو 75 ہزار امریکی ڈالر ( 2 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بطور انعام ملے۔

فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز تلک ورما کو “مین آف دی میچ” قرار دیا گیا، جنہیں 5 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 14 لاکھ پاکستانی روپے) اور ٹرافی دی گئی۔ اسکے علاوہ سپر سکسر آف دی میچ کے 3 ہزار ڈالر علیحدہ دیے گئے۔

موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کا ایوارڈ اسپنر کلدیپ یادیو کے حصے میں آیا جنہیں 15 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 42 لاکھ پاکستانی روپے) انعام کے طور پر ملے۔

مین آف دی سیریز کے طور پر ابھیشیک شرما کو بھی 15 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 42 لاکھ پاکستانی روپے) ایک SUV کار اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ شیوم دوبے کو گیم چینجر آف دی میچ کے ساڑھے تین ہزار ڈالر دیے گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم انڈیا کے لیے 21 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 77 کروڑ پاکستانی روپے) کے خصوصی بونس کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم  ٹیم اور اسٹاف کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔

ایشیا کپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کو اے سی سی کی جانب سے مجموعی طور پر لاکھوں ڈالرز کے انعامات دیے گئے۔

Similar Posts