بلاول بھٹو دودھ، شہد کی نہریں سندھ میں بہالیں، عظمیٰ بخاری کی پیپلز پارٹی پر تنقید

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں، وہ سندھ میں بہالیں جہاں ان کے پاس مینڈیٹ ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقل کُل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے ہیں، دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں، وہ سندھ میں بہالیں جہاں ان کے پاس مینڈیٹ ہے، پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا اور انہیں معلوم ہے اپنے لوگوں کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بی آئی ایس پی کے  تحت 12,12 ہزار روپے تقسیم نہیں کرسکتی، ایسے لالی پاپ آپ سندھ کے عوام کو دیں، بی بی 2022 سے نکل آئیں یہ 2025 ہے۔

Similar Posts