جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس، کراچی بار نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا

کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری جعلی قرار دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن نے 25 ستمبر کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

اپیل میں ایچ ای سی، یونیورسٹی آف کراچی ان فیئر مینز کمیٹی، سنڈیکیٹ کمیٹی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنا عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری خط لکھنے والے ججز میں شامل رہے، جبکہ وہ الیکشن ٹربیونل اسلام آباد میں بھی رہے، بغیر سنے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 32 سال بعد ڈگری کا معاملہ یونیورسٹی نے کیوں اٹھایا وجہ بیان نہیں کی گئی لہذا سپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی آئینی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Similar Posts