13ویں آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ویمنز ٹیمیں شریک ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا رہا ہے جس کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔
قومی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔
ورلڈ کپ کے دوران ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں، جب کہ شائقین کی نظریں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بھی مرکوز ہوں گی جو پچھلے ایڈیشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی تھی۔
ایونٹ کا فائنل 26 اکتوبر کو طے ہے جس میں دنیا کی دو بہترین خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔