اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی شرح نمو میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی تاہم مستقل اصلاحات اور پالیسیوں پر عمل درآمد ضروری ہے، پاک امریکا تجارتی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
اے ڈی بی کے مطابق حالیہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا، تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ 2026 میں مراعات بحالی میں مددگار ہوں گیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2026 میں مہنگائی 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع بھی کی ہے مہنگائی میں اضافے کی وجوہات سپلائی چین متاثر اور گیس ٹیرف میں اضافہ ہے۔
اے ڈی بی نے رپورٹ میں تجویز دی کہ اسٹیٹ بینک مہنگائی قابو میں رکھنے کے لیے محتاط پالیسی اپنائے۔