کپتان کا فائنل میں ناقص کارکردگی کے باوجود حارث رؤف کا بھرپور دفاع

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا ایشیا کپ فائنل میں ناقص کارکردگی کے باوجود حارث رؤف کے دفاع میں سامنے آگئے۔

سلمان علی آغا کے مطابق یہ درست نہیں کہ صرف ایک کھلاڑی کی وجہ سے پاکستان میچ ہارا، ہم بطور ٹیم ہارتے اور جیتتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث ہمارے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، فائنل میں ان کا دن اچھا نہیں تھا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ جب بھارت کو چھ اوورز میں 63 رنز چاہیے تھے تو سب سے بہتر آپشن حارث ہی لگے، اگر انہیں نہ آزماتے تو کہا جاتا کہ بہترین بولر کو کیوں نہیں موقع دیا۔

سلمان علی آغا نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حارث کے اوور کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکلا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں 3.4 اوورز میں 50 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

Similar Posts