عوام نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں پاک فوج کے فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد پرتپاک استقبال کیا۔
عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا، دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم کیا اور پاک فوج کی موجودگی سے علاقے میں امن و امان کے قیام پر اظہارِ تشکر کیا۔
فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر دیر کے عوام نے پاک فوج پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔