ایس آئی ایف سی کی کامیاب کوششوں کے باعث زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے فروغ پانا شروع کردیا ہے۔
بیلاروس ٹریکٹرز منصوبے پر حکومت اور نجی سرمایہ کاروں کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں 80 ہارس پاور تک بیلاروس ٹریکٹرز مقامی اسمبلی لائن کے ذریعے متعارف کرانے کی تیاری ہے۔
بیلا روس ٹریکٹر منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور مشینری کے اخراجات میں کمی متوقع کی جارہی ہے۔
سی کے ڈی (Completely Knocked Down) پلانٹ کے قیام سے آئندہ 5 سالوں میں 2,800 بیلاروس ٹریکٹرز کی مقامی ضرورت کو پورا کرنے کا ہدف ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کے مطابق بیلاروس ٹریکٹر معاہدہ زرعی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کا تعاون زرعی شعبے میں جدید مشینی نظام اور پائیدار ترقی کا گیم چینجر ہے۔