ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں؛ ٹرمپ کا فوجی کمانڈرز سے خطاب

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی کمانڈرز سے خطاب میں امریکی جوہری ہتھیاروں، غزہ امن منصوبے اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر پالیسی بیان دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب کوانٹیکو میں جنرلز اور ایڈمرلز سے خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے کبھی کسی جگہ اتنی خاموش نہیں دیکھی۔

انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ سامعین بالکل خاموش رہیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ “اگر کسی کو میری بات پسند نہیں تو وہ کمرہ چھوڑ سکتا ہے، لیکن پھر اس کی رینک اور مستقبل بھی گیا۔” جس پر حاضرین ہنس پڑے۔

صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ہم اپنے جوہری ہتھیاروں کو مزید بہتر اور مؤثر بنا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے اس امید کا بھی کا اظہار کیا کہ ہمیں یہ جوہری ہتھیار کبھی استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

Similar Posts