کراچی، کمسن بچی سے مبینہ زیادتی، نامزد ملزم گرفتار

بلدیہ ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا جبکہ گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرایے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ بچی کو جسمانی معائنے کے لیے سول اسپتال روانہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Similar Posts