دورانِ مون سون ملک میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ، آئندہ موسم کی بھی پیشگوئی

0 minutes, 0 seconds Read
جون، جولائی اور اگست میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

مون سون میں 10 کے قریب بارش کے اسپیل آئے جس کے باعث شمالی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب آیا جس سے سنگین صورتحال پیدا ہوئی۔

آئندہ موسم میں گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارش متوقع ہیں، جس سے صورتحال مستحکم رہے گی۔

اسی طرح، آئندہ موسم میں ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی پیش گوئی ہے جس کے باعث زیادہ گرمی کا خدشہ ہے۔

بارانی علاقوں میں پانی کی کمی ہوگی لہٰذا کسان تکمیلی آب پاشی پر انحصار بڑھائیں۔ ربیع کی فصلوں کی بوائی سے قبل مٹی میں نمی کو یقینی بنائیں، پی ایم ڈی سے زرعی مشاورت حاصل کریں۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری بوائی سے گریز کریں، کھیتوں کو خشک ہونے کا وقت دیں۔

ڈینگی کا خطرہ

اکتوبر اور نومبر میں مرکزی اور جنوبی شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا ماحول سازگار ہو سکتا ہے۔ موسم کے آخر میں طویل خشک سالی سے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ عوام موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔

Similar Posts