دنیا میں سب سے زیادہ کروموسومز رکھنے والا جاندار

0 minutes, 0 seconds Read
تازہ ترین تحقیق میں ایٹلس بلیو بٹرفلائی (Polyommatus atlas) کی سب سے زیادہ کروموسومز رکھنے والی کثیر خلیاتی جاندار ہونے کی جینیاتی تصدیق کردی گئی۔

تحقیق کے مطابق اس کیڑے میں کروموسومز کے 229 جوڑے ہوتے ہیں جبکہ اس کے قریبی نسل کے کیڑوں میں صرف 23 یا 24 جوڑے ہوتے ہیں۔

ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ اور انسٹیٹیوٹ آف ایوولوشنری بائیولوجی (بارسیلونا) کے محققین نے بتایا کہ یہ کروموسومز وقت کے ساتھ نقل ہونے کے بجائے ٹوٹ گئے ہیں۔

اس تتلی پر کی جانے والی پہلی جینومک تحقیق کرنٹ بائیولوجی نامی جرنل میں شائع ہوئی جس نے ماہرین کے لیے اتنی وافر مقدار میں کروموسومز ہونے کے پیچھے ارتقائی وجوہات جاننے کی راہ کھولی۔

کروموسم میں تبدیلیاں انسانوں کے کینسر کے خلیوں میں بھی دیکھی جاتی ہیں اس لیے مختلف انواع میں اس عمل کا سمجھا جانا کینسر کی تحقیق میں مدد کر سکتا ہے۔

Similar Posts