فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو گولی ٹانگ پر لگی تھی اس حوالے سے گلشن معمار پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ قرار دے رہی ہے۔

دریں اثنا سپر ہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ ہاشم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا  ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیاہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

Similar Posts