کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی

0 minutes, 0 seconds Read
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 24 سالہ عثمان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار دی۔

زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، کانسٹیبل عثمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔

Similar Posts