شارجہ میں کھیلے میچ میں بنگلا دیش نے 152 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین ایمان 54 اور تنزید حسن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نورالحسن 23 اور رشاد حسین 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کپتان جاکر علی 6 جبکہ شمیم حسین ، سیف حسن اور تنظیم حسن ثاقب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب کپتان راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نور احمد اور فرید احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نبی 38، عظمت اللہ عمر زئی 18، ابراہیم زدران 15، صدیق اللہ اٹل 10، نور احمد 6، کپتان راشد خان 4، محمد اسحاق 1 اور درویش رسولی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شرف الدین اشرف 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین اور تنظیم حسن ثاقب نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسم احمد، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔