پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار سلیم بھی گرنے کے باعث زخمی ہوا، جس کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے دیگر جرائم اور ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔