انگلینڈ میں مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش، باہر کھڑی کار جلادی گئی

0 minutes, 0 seconds Read
انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔

رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ مقامی مسلم کمیونٹی کے خدشات سے واقف ہے اور کسی بھی عینی شاہد کو آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

سسیکس پولیس کی ڈیٹیکٹیو سپرنٹنڈنٹ کیری بوہنا نے کہا کہ نفرت انگیز جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور علاقے میں عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

 

Similar Posts