تھانہ چکلالہ کے علاقے میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث ملزمان نے محنت کش کو کام کے بہانے ساتھ لیجاکر گردہ نکال لیا.
ڈاکٹرکو درد کی شکایت پر دیکھانے پرگردہ نکالے جانے کا انکشاف ہوا، پولیس نے متاثرہ محنت کش کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق زین علی نے بتایاکہ دو سال قبل جمشید اور عرفان نے میری والدہ کو کہا کہ ہم نے رنگ کا ایک نیا ٹھیکہ لیا ہوا ہے،کچھ دن تک گھر واپس نہیں آئیںگے، زین بھی سا تھ ہوگا.
مجھے دونوں کالے رنگ کی کار میں لے گئے، پہلے سے ڈرائیور موجود تھا، بیٹھتے ہی جمشید اور عر فان نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب چلیں.
دونوں نے مجھے ایک جوس کا ڈبہ دیا اور خود اور ڈاکٹر نے بھی پیا جوس پینے کے بعد میں بیہوش ہوگیا، پانچ دن بعد مجھے ہوش آیا تو میں آمین عرف بنیامین کے گھر میں زخمی حالت میں پایا۔