شدید سمندی طوفان ’’شکتی‘‘ کمزور ہوگیا، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read
مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغربی بحیرۂ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو کر ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی کے متعلق 11واں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

امکان ہے کہ یہ طوفان مشرق-جنوب مشرق کی جانب اسی علاقے میں حرکت کرے گا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو کر ایک دباؤ (ڈپریشن) میں تبدیل ہو جائے گا۔

سمندری طوفان کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے ساحل کے قریب 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 70 تا 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوائیں چلنے کے سبب سمندر میں طغیانی رہنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری طوفان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان کے سبب گزشتہ شب بھی کراچی کے مغربی، وسطی اور شمالی علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش ہوئی تھی۔

Similar Posts