لاہور؛ 18سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، 4ملزمان تین گھنٹوں میں گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
چوکی ہلوکی پولیس نے محافظ ٹاؤن کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو تین گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ مقدمے کی تمام کاروائی کی خود نگرانی کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم محسن نے لڑکی فاطمہ کو بہانے سے محافظ ٹاؤن میں واقع بلڈنگ کی چھت پر بلایا جہاں ملزم نے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم شفیق نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنائی اور تھپڑ بھی مارتا رہا، ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375A کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں محسن، شفیق، جاوید اور ذیشان شامل ہیں، زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Similar Posts