علیمہ خان کے وارنٹ جاری؛ عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read
بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد  میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 11 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ مقدمے میں علیمہ خان پر آج فردِ جرم عائد کی جانی تھی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں  ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسی مقدمے میں شامل دیگر 6 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ 11 اکتوبر مقرر کر دی ہے۔

Similar Posts