شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ماڈل کالونی پولیس نے ریلوے پھاٹک نشتر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولس کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے، مقابلے کے دوران ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کی شناخت احمد کے نام سے کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، متعدد چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔