اسٹیٹ بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 3 اکتوبر 2025 کو 19 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 3 اکتوبر کو 2 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 42 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
خیال رہے 3 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضے کی ادائیگیاں کیں جن میں پاکستان ساورن یورو بانڈ کی 500 ملین ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔