غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو گریگ پیٹرز نے بلومبرگ اسکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ یہ اقدام تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، اور کمپنی ایسے سوشل گیمز تیار کر رہی ہے جنہیں دوست اور اہل خانہ مل کر کھیل سکیں۔
ابتدائی مرحلے میں نیٹ فلکس نے چند مقبول گیمز پیش کی ہیں جن میں بوگل پارٹی، ٹیٹرس ٹائم واؤرپ، پکشنری گیم نائٹ اور لیگو پارٹی شامل ہیں۔ اب صارفین اسمارٹ ٹی وی یا رُوکو جیسے اسٹریمنگ ڈیوائسز کے ذریعے گیم کھیل سکیں گے، جبکہ موبائل کو کنٹرولر کے طور پر جوڑنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔
گیمنگ ڈویژن کے سربراہ ایلین ٹاسکن کے مطابق نیٹ فلکس طویل مدتی منصوبہ بندی اور کلاؤڈ سسٹم کو بہتر بنا کر اس شعبے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ کمپنی کا مقصد اپنی اسٹریمنگ سروس کو محض فلموں اور ڈراموں تک محدود رکھنے کے بجائے ایک جامع تفریحی پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا ہے۔