شفقت چیمہ کے بیٹے کے مطابا ان کی شخصیت ہمیشہ ایک مضبوط اور بااثر انسان کے طور پر جانی جاتی رہی ہے، اس لیے خاندان نہیں چاہتا تھا کہ مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ والد کے بیمار ہونے پر بیرونِ ملک موجود ان کی بہنیں فوری طور پر وطن واپس آئیں، اور سب نے فیصلہ کیا کہ والد کی بیماری کو میڈیا سے دور رکھا جائے تاکہ ان کی عزت و وقار برقرار رہے۔
بیٹے نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں خاندان ہی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے اور یہی اصل سرمایہ ہے۔ انہوں نے اداکارہ ریما اور ان کے شوہر، جو کہ ہارٹ اسپیشلسٹ ہیں، کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شفقت چیمہ کی عیادت میں خصوصی دلچسپی لی اور ان کی صحت سے متعلق فکر مند رہے۔
یاد رہے کہ سینئر اداکار اور پروڈیوسر شفقت چیمہ نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کئی یادگار کردار نبھائے جبکہ انہیں بطور ولن زیادہ پسند کیا گیا۔ ان کی مشہور فلموں میں کالے چور، گاڈ فادر، چوڑیاں، منڈا بگرا جائے اور ہاتھی میرا ساتھی شامل ہیں۔
انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی منفی کردار ادا کیے ہیں جن کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔