کراچی؛ کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی، کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ، نسوار اور کتھہ برآمد کر لیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جوڑیا بازار کی دکانوں اور گوداموں پر کی گئی۔

چھاپے میں غیر ملکی اسمگل شدہ 2320 ڈنڈے سگریٹس، 9720 کلو گرام چھالیہ، 140 ڈبے نسوار اور 2485 کلو کتھہ برآمد کیا گیا۔

برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 1کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ اشیاء کو 7 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts