شاہ فیصل کالونی کے علاقے 5 نمبر پاؤر ہاؤس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔
اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ شاہ فیصل کالونی ساجد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ احسان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ بیروزگاری سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔
متوفی شادی شدہ تھا تاہم اس کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ پولیس نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔