ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ہما چغتائی کو کولمبو میں خواتین کا عالمی ایوارڈ سری لنکا کے سابق صدر ایچ ای مسٹر رانیل وکرماسنگھ نے پیش کیا۔
ڈاکٹر ہما چغتائی سمیت پچاس خواتین کو عالمی ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا، یہ کامیابی اُن کی انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور گڈ گورننس کی خدمات کا اعتراف ہے۔
ڈاکٹر ہما چغتائی کو عالمی ایوارڈ ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر ہما چغتائی کو ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارلیمان خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور فیصلہ سازی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی اور خواتین کی مؤثر شمولیت کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔