اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ایف قائد عوام کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 50 سالہ نسیم بیگم زوجہ رحمٰن کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔