قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اور دونوں برادر ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا پرامن حل نکالیں۔
قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ قطر، پاکستان اور افغانستان کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور امن کے لیے پُرعزم ہے اور خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کو کم کرنے کی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
قطری حکومت نے اس موقع پر عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دے۔