کراچی؛ شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

0 minutes, 0 seconds Read

عید کے روز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جبکہ گہرائی 19 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں گلشن معمار، گلستان جوہر اور مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسکیم 33 ، سرجانی ، نارتھ کراچی ، سہراب گوٹھ اور اطراف میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Similar Posts