سوشل میڈیا پر ملکی اداروں اور شخصیات کیخلاف توہین آمیز پوسٹ لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے 7 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ملکی اداروں اور اہم شخصیات کیخلاف توہین آمیز پوسٹ لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سمیت 7 افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کیے ہیں، ان مقدمات میں احمد نورانی، وقار ملک، عادل راجہ سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا
حکام کے مطابق ایک نامزد ملزم تحسین پنسوتہ شیخوپورہ جبکہ دوسرا ملزم شفیق الرحمن لاہور کا رہائشی ہے۔ مقدمے میں سنئیر صحافی صابر شاکر کو بھی نامزد کیا گیا، ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت دونوں مقدمات درج کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 5 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرکے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔