یونیورسٹی آف مشوری کے محققین کے مطابق اس طرح کی چکنائی سے بھرپور اور کم کارب کی غذا (جس کو کیٹوجینک غذا کہا جاتا ہے) الزائمرز کے خطرے میں مبتلا افراد کی خراب ہوتی دماغی کارکردگی کی رفتار کو کم یا روک سکتی ہے۔
جرنل نیورو کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آیا یہ غذا APOE4 جین کے ساتھ پیدا ہونے والے افراد کو خاص فوائد پہنچاتی ہے یا نہیں۔ یہ جین زندگی کے بعد کے عرصے میں الزائمرز کی ابتداء کے لیے سب سے طاقتور جینیاتی خطرہ مانا جاتا ہے۔
APOE4جین کا ماضی میں دماغ کے ابتدائی میٹابولک ڈس فنکشن اور پیٹ کے بیکٹیریا میں بدلاؤ کے ساتھ تعلق بتایا جا چکا ہے۔
سائنس دانوں نے تحقیق میں بتایا کہ غذاؤں کے ذریعے ان ابتدائی تبدیلیوں کو ہدف بنا کر جن لوگوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، ان میں الزائمرز بیماری کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔