لاہور ٹیسٹ: دونوں اننگز میں 5 وکٹیں، متھوسامی دوسرے غیر ملکی بولر بن گئے

جنوبی افریقی اسپنر متھو سامی پاکستان میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے غیر ملکی بولر بن گئے۔

اسپنر نے پہلی اننگز میں 117 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دوسری اننگز میں وہ 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل 1984 میں انگلینڈ کے نک کک نے کراچی ٹیسٹ میں 65 رنز کے عوض 6 اور 18 رنز دے کر 5 وکٹیں اڑائی تھیں۔

متھو سامی نے میچ میں 174 رنز کے عوض 11 شکار کیے۔

2021 میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے 114 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں، یوں پروٹیز اسپنر ان سے آگے نکل گئے۔

Similar Posts