’سموسہ اسپیشلسٹ‘ کی چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کی ویڈیو وائرل

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ’سموسہ اسپیشلسٹ‘ کی چھری کانٹے سے سموسہ کھانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر کھلبلی مچا دی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسپیشلسٹ نے ایک ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھے افراد کو انتہائی پُرتکلف انداز میں چھری اور کانٹے سے سموسہ کاٹ کر دکھایا۔

 

Samosa eating etiquette 🙂🗿 pic.twitter.com/TdZGjRlRQo
— Jeet (@JeetN25) October 14, 2025

اس نے کانٹے سے پہلے سموسے کو ایک جگہ روکا اور پھر انتہائی محتاط انداز میں چھری سے سموسے کو نوک کی جانب سے کاٹا۔

انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو سموسے کا ٹکڑا کرنے کے بعد چٹنی چمچے سے پی کر بھی دکھائی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھ لیا ہے۔

Similar Posts