مجموعی طور پر آٹھ اولمپک تمغوں اور چار عالمی اعزازات جیتنے والی آریارنے ٹٹمس نے اپنے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔
آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ واقعی ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میں اس سے واقعی خوش ہوں۔
آریارنے ٹٹمس نے مزید کہا کہ مجھے تیراکی پسند ہے، اور یہ بچپن سے ہی میرا شوق ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے، کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور میں دماغی طور پر متاثر ہوئی۔
Thank you Arnie!
From Tokyo 2020 to Paris 2024, eight Olympic medals, a world record and many memories later Ariarne Titmus is retiring from competitive swimming.
Thank you for inspiring Australia and the next generation! Congratulations on an incredible career ✨🐬#TeamAUS pic.twitter.com/2BFFl0VA3q
— AUS Olympic Team (@AUSOlympicTeam) October 16, 2025
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل آریارنے ٹٹمس کو کینسر کے ٹیومر کی سرجری کروانا پڑی تھی۔
آریارنے ٹٹمس 1964 کے بعد آسٹریلیا کی پہلی سوئمر تھیں جنہوں نے بیک ٹو بیک اولمپک گولڈ ایک ایونٹ میں جیتا تھا۔