انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے 30 سے زائد کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں 30 سے زئاد ملزمان کو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر کی جانب سے شناخت پریڈ کے لیے 14 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔
واضح رہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن اور سنبل میں مقدمات درج ہیں۔