وزیراعلی کے پی سے حقیقی پی ٹی آئی جلد یوم نجات منائے گی، فیصل کریم کنڈی

0 minutes, 0 seconds Read

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو چیئرمین والی سہولیات عام قیدیوں کو بھی دی جائیں، اب تو چیخیں پشاور آ رہی ہیں، پھر کراچی تک سنائی دیں گی، وزیراعلی کے پی سے سے حقیقی پی ٹی آئی جلد یوم نجات منائے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ہمارا فوج پر اور ریاست پر مکمل اعتماد ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کو کینال معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے، سندھ کو اگر مسئلہ ہے تو یہ سی سی آئی میٹنگ میں حل کیا جاسکتا ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ عید پر کسی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جیل سے فرج، اے سی نکال دوں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی وہ مرغے مانگتے ہیں، میں کہتا ہوں کہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اڈیالہ میں عام قیدیوں کو جم اور مرغوں کی سہولت نہیں ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چیئرمین والی سہولیات عام قیدیوں کو بھی دی جائیں، اب تو چیخیں پشاور آ رہی ہیں پھر کراچی تک سنائی دیں گی، وزیراعلی کے پی سے سے حقیقی پی ٹی آئی جلد یوم نجات منائے گی۔

Similar Posts