کاہنہ میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے اسموگ گنز کا استعمال

کاہنہ میں آلودگی کم کرنے کیلئے اسموگ گنز کا استعمال کیا گیا، قبل ازیں اسموگ گنز لاہور میں بھی استعمال کی جاچکی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں فضائی آلودگی میں اسموگ گنز کے استعمال کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے، کاہنہ میں اسموگ گنز کے استعمال سے ‘ائیر کوالٹی انڈیکس’ 666 سے کم ہو کر 170 پر آ گیا، اسموگ گنز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسموگ گنز کے استعمال اور ’’اے کیو آئی‘‘ میں کمی کا جدید سائنسی ماحولیاتی نگرانی کے نظام سے تجزیہ اور تصدیق کی گئی۔

اینٹی اسموگ گنز کے باضابطہ استعمال کا کاہنہ میں پہلا تجربہ تھا جو کامیاب ثابت ہوا،  ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ‘اسموگ کنٹرول وار روم’ نے کاہنہ میں ‘اے کیو آئی’ میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا، ای پی اے ‘اسموگ گنز’ کے تین موبائل یونٹس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آپریشن کیا۔

اسموگ گنز کے اسپرے کے چند منٹوں بعد ہی فضائی آلودگی میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی تمام ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب عوام کی خدمت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے آگے ہے۔

Similar Posts