پرتھ کی تیز وکٹوں پربھارتی بیٹنگ لائن کا پول کھل گیا، پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

پرتھ کی تیز وکٹوں پربھارتی بیٹنگ لائن کا پول کھل گیا، آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو 7 وکوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف برتھ میں کھیلے گئے 3 ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 26 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جب کہ آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 131 رنز کا ہدف 21.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت کی بیٹنگ

آسٹریلیا نے میچ کا ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم بھارتی ٹیم آغاز ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور اس کے ابتدائی تین بلے باز صرف 18 رنز بنا سکے جو نیوزی لینڈ کے خلاف 2019 ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد اُن کا کم ترین آغاز ثابت ہوا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن ڈھیر ہوگئی، مہمان ٹیم کینگروز بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔


AAJ News Whatsapp

بھارتی ٹیم میں واپسی کرنے والے ویرات کوہلی صفر اور روہت شرما 8 رنزبناسکے جب کہ شبھن گل 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور شریئس ایئر 11 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ کے ایل راہول 38 اور اکشر پٹیل 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ نتیش کمار ریڈی 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اننگز کے دوران 2 مرتبہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا، جس کے بعد اسے 26، 26 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ اس طرح بھارت نے مقررہ 26 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنمین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک اور نیتھن ایلس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

آسٹریلیا کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 26 اوورز میں 131 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 21.1 اوورز میں 3حاصل کرلیا۔

کپتان مچل مارش 46 اور میٹ رینشا 21 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپس 37، ٹریوس ہیڈ اور میتھیو شارٹ 8، 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts