گرین کیپس فتح سے نئے ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیے کی مشکل ترین دیوار پھلانگ لیں گے، پہلے میچ کی فاتح الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
عبداللہ شفیق پر بیٹ پر لگا زنگ جھاڑنے کا چیلنج درپیش ہوگا، سینئر جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان پھر توقعات کا محور ہوں گے۔
کپتان شان مسعود بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کی کوشش کریں گے، اسپن اسٹارز نعمان علی اور ساجد خان ایک بار پھر پروٹیز بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کیلیے بے چین ہیں۔
شاہین آفریدی بھی ریوس سوئنگ کا کمال دکھانے کو تیار ہوں گے، دوسری جانب کیشیو مہاراج کی واپسی سے جنوبی افریقی حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔
مہمان سائیڈ سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کرے گی، ٹاس جیتنے والی سائیڈ پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے سکتی ہے، موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔