ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق قومی ایئرلائن نے پراوزوں میں اضافے کیلیے نجی ایئرلائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ ، کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولیات کا معاہدہ طے کیا ہے۔
معاہدے پر 31 اکتوبر سے اطلاع ہوگا اور اسے پی آئی اے کیلیے سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی معاہدہ کا اطلاق ہو گا جبکہ پی آئی اے مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان روٹس پر قابل عمل ہوگا جہاں پر پی آئی اے کی پروازیں براہ راست نہیں جاتیں۔ اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہمارے مسافروں کو جامع سفری سہولیات میسر ہوگی۔
ترجمان کے مطابق معاہدے سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔