امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا سے امریکا آنے والی تمام اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کی ہدایت کر دی۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں ہا کہ کینیڈا پر 50 فیصد اضافی ٹیرف کا اطلاق کل صبح 12 مارچ سے ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا فوری طور پر مختلف امریکی ڈیری مصنوعات پر 250 فیصد ٹیرف ختم کرے اگر کینیڈا ٹیرف ختم نہیں کرتا تو میں 2 اپریل کو امریکا آنے والی کاروں پر ٹیرف بڑھا دوں گا۔
’امریکہ واپس آگیا ہے‘، صدر ٹرمپ کا کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان سے اظہار تشکر
امریکی صدر نے کہا کہ ہم کینیڈا کو سالانہ 200 بلین ڈالر سے زیادہ کی سبسڈی دے رہے ہیں، کیوں؟ کینیڈا ہماری 51 ویں ریاست بن جائے، تمام ٹیرف ختم کر دیئے جائیں گے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈین کے ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی جائے گی، ایک عظیم قوم بن جائے گی۔
عہدہ سنبھالنے سے قبل ٹرمپ کی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ ، اس سے کیا خرید سکتے ہیں؟
دوسری جانب نے یورپی یونین نے فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپریل سے امریکا کی مصنوعات پر 26 ارب یورو (28.33 ارب ڈالر) مالیت کے جوابی محصولات عائد کرے گا، جو کہ ڈیوٹیز کے جواب میں ہوگا۔
ادھر آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی ایلبانییز نے کہا کہ ٹرمپ کا ٹیرف عائد کرنے کا قدم ”بالکل بے بنیاد“ ہے۔