سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12 میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ سرجانی ملک فاروق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ عظیم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے واقعہ کام کے دوران زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ متوفی محنت کش بتایا جاتا ہے۔
کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا ہے جو جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر رہا ہے جبکہ سرجانی پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔