کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بھاری مالیت میں غیر ملکی کرنسی برآمد

ایئر پورٹس سکیورٹی فورس نے کراچی ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے بھاری مالیت میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے دستی سامان کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔

تلاشی کے دوران ہینڈ کیری بیگز سے مختلف ممالک کی کرنسی جو پاکستانی 83 لاکھ روپے مالیت سے زیادہ ہے برآمد کر کے منی لانڈرگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

برآمد شدہ کرنسی میں پاکستانی روپے کے علاوہ امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ملائیشین رنگٹ شامل ہیں۔

ملزم کو برآمد شدہ کرنسیز سمیت ابتدائی تفتیش کے بعد پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔

Similar Posts