سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاق وزیر محسن نقوی کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو تین بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی تھیں، بلٹ پروف گاڑیاں وفاق کے زیر استعمال نہیں بلکہ بین الاقوامی ادارے یو این کے زیراستعمال رہی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کا عمل لوکل نہیں امپورٹڈ ہے اور ان گاڑیوں کے ماڈلز تقریباً 15 سال پرانے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ماضی میں بین اقوامی ادارے سے وفاق کو ملنے والی گاڑیاں کے پ ۔پنجاب سمیت ایف سی کو بھی فرائم کی گئیں، جس کے بنیادی مقصد کی افادیت برقرار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس کو وفاق سے ملنے والی گاڑیاں ناقص اور پرانی قرار دی تھی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا پولیس کو گاڑیاں اور مزید وسائل فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔