لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025، پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025 کو منظور کرلیا گیا، جبکہ دی نوٹیریز ترمیمی بل 2025 کی منظوری کا معاملہ زیر غورلایا گیا۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 38 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدرات اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025 منظورکرلیا گیا، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا، بل گورنر پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا، گورنر سے منظوری کے بعد ترامیم مسودہ قانون کا حصہ بنیں گی۔
پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار
اسمبلی اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا، حکومت کی جانب سے پیش کیا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دی نوٹیریز ترمیمی بل 2025 کی منظوری کامعاملہ زیر غورلایا گیا، متعلقہ کمیٹی سے منظور شدہ ترامیم حکومت نے مسترد کر دیں۔
پنجاب اسمبلی؛ قومی اور سینیٹ کی طرز پر 2 ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے کمیٹی میں نوٹیریز بل میں ترمیم پیش کی تھی، کمیٹی نے نوٹیریز سروس 6 سال تک محدود کرنے کی ترمیم منظوری کی تھی،مجتبیٰ شجاع نے اپوزیشن کی ترامیم کر مسترد کر دیا۔
اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ کرتے ہوئے کمیٹی میٹنگ کی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا، نوٹیریز بل پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور کورم کی نشاندہی کر دی، کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
کزن میریجز سے مسائل بڑھ رہے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کزن میریجز سے مسائل بڑھ رہے ہیں، اس پرسب کو توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں آج تک اپنی فیملی میں بھی کزن میریجز سے باہر نہیں نکل سکا، کزن میرج کی وجہ سے میرے اپنے گھر میں اسپیشل بچوں کے پانچ، چھ کیسز موجود ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ زندہ معاشرے اپنے اسپیشل بچوں کو بہت ویلیو دیتے ہیں، ڈیٹا ہونا چاہیے کہ پنجاب میں خصوصی بچوں کی کتنی تعداد موجود ہے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی، حکومت کے خلاف نعرے
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کزن میرج سے کسی مذہب کے معاملے پر نہ ڈرے، میں اس کا پریشر اٹھانے کے لئے تیار ہوں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آف ایزم کیلئے جو کررہی ہیں 70 سال میں نہیں ہوا، ایک بل آیا ہوا ہے، آٹھ مہینے ہوگئے ہیں اس کو دیکھیں۔
اجلاس کی کارروائی کے دوران وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ 4 دن پہلے میرے معزز رکن نے اساتذہ کو کھوتا گھوڑا کہا، اب یہ ہم سے اخلاقیات کی بات کر رہے ہیں، میں ان کے اس الفاظ مزمت کرتا ہوں۔
حکومتی رکن امجد علی جاوید نے کہا کہ میں اساتذہ کی جنگ لڑ رہا تھا، میں نے کہا جو اساتذہ جعلی ڈگری پر آئے وہ زیادتی کر رہے ہیں۔
امجدعلی جاوید نے کہا کہ جو پڑھ کر محنت کر کے آتے ہیں وہ کھوتے گھوڑے نہیں، منسٹر صاحب نے میری اس بات کو ہیش ٹیگ بنایا۔
حکومتی رکن کا مزید کہنا تھا کہ ان کی منسٹری نے اس بات کو مشہور کیا، میں جانتا ہوں، یہ ہمارے اور عوام کے ووٹوں سے یہاں آئے ہیں۔