مری روڈ سے منسلک مصروف ترین رہائشی اور کاروباری مرکز بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر

مری روڈ سے منسلک مصروف ترین رہائشی اور کاروباری  مرکز  بھابڑا بازار خوفناک  حادثے کا منتظر موٹر سائیکل شاپس والوں نے چھتوں پر کیمیکل سپرے کے کارخانے قائم کرلیے۔

کیمیکل سے تیار پینٹ سے موٹر سائیکل کی ٹینکیاں ٹاپے پینٹ کیے جاتے ہیں، کیمیکل کی تیاری کے دوران آگ کے بلند شعلے علاقے میں خطرناک آلودگی پھیلانے لگے۔

آگ کے بلند شعلے  گیس سلنڈرز  کا استعمال بڑے دھماکے کا سبب بن سکتا ہے، چھتوں پر آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری سے سانس اور الرجی کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں، آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری اور سپرے کا سلسلہ دن رات جاری رہتا ہے۔

پینٹ اڑ کر گھروں گاڑیوں اور فروٹ گوشت سبزی کی دکانوں کو متاثر کرنے لگا علاقے میں دو گرلز اسکول کی طالبات اور اسٹاف کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

فوٹیج میں بلڈنگز کی چھتوں پر آگ کے بلند ہوتے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔

سابق کونسلر ملک فہیم قیصر کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ سمیت ہر فورم پر شکایت کرچکے، شنوائی نہیں ہورہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ بھابڑا بازار بلڈنگز کی  چھتوں سے غیر قانونی کارخانے منتقل کیے جائیں تاکہ علاقہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکے۔

Similar Posts