جھگڑا ہوجائے تو رات کو الگ الگ کمروں میں سوتے ہیں؛ اداکارہ مریم نفیس

معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنی ازدواجی زندگی کا ایک دلچسپ راز فاش کر دیا۔

مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر امان احمد نے جھگڑے نمٹانے کے لیے ایک انوکھا اصول بنا رکھا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کبھی جھگڑا ہو جائے تو اُس رات الگ کمروں میں سوئیں گے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جیسے ہی جھگڑا ہوتا ہے تو ہم دونوں میں سے ایک گھر سے چلاجاتا ہے اور رات گئے واپس آتا ہے۔

مریم نفیس کے بقول ہم صبح تک ایک دوسرے کی شکل نہیں دیتے تاکہ غصہ ٹھنڈا ہوجائے۔ اگلی صبح ناشتہ پر بات چیت سے معاملہ حل کر لیتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس عادت سے نہ صرف ان کے درمیان غلط فہمیاں کم ہوئیں بلکہ رشتہ بھی مزید مضبوط اور پُرسکون ہوا۔

یاد رہے کہ مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی اور مارچ 2025 میں ان کے بیٹے عیسیٰ کی پیدائش ہوئی۔

مریم نفیس سے قبل امان احمد کی شادی اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی سے ہوئی تھی لیکن وہ چل نہ سکی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

 

 

Similar Posts