مشہور کھلاڑی اور کوچ سٹے بازی اور جوئے سے متعلق تحقیقات میں گرفتار

امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم میامی ہیٹ کے کھلاڑی ٹیری روزیئر اور پورٹ لینڈ ٹریل بلیزر کے کوچ چانسے بل اپس کو ایف بی آئی نے جوئے کی تحقیقات میں گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد کھیلوں میں غیر قانونی سٹے پازی اور پوکر گیم اسکیمز میں ہونے والی متعدد گرفتاریوں سے متعلق بتانا تھا۔

چانسے بل اپس نے اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں مینیسوٹا ٹمبروولوز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بلیزرز کے بطور کوچ فرائض انجام دیے، جس میں بلیزر کو 118 کے مقابلے میں 114 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیری روزیئر کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ اورلینڈو میجک کے خلاف میچ کے لیے موجود تھے۔ تاہم، وہ اس میچ کا حصہ نہیں بنے۔

ٹیری روزیئر 9 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے چار سالہ معاہدے کا آخری سال گزار رہے ہیں۔

Similar Posts